دہلی: جنگ پورہ علاقے کی رہائشی گیتا کھیڑا کو دریا گنج وارڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مہیلا مورچہ منڈل کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گیتا کھیڑا نے بی جے پی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گیتا کھیڑا صدر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد کہا کہ وہ اپنی تمام مخلصانہ خدمات پورے خلوص کے ساتھ سر انجام دیں گی اور دریا گنج وارڈ میں پارٹی اور مرکز کی پالیسیوں اور اسکیموں کو گھر گھر پہچائیں گی۔