گمبھیر نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں خود گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔انہوں نے گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لیے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میرے نام پر اس اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ کا نام رکھا گیا ہے۔میں نے اپنی تمام کرکٹ اس میدان پر کھیلی ہے، یہیں سے میں نے کرکٹ سیکھی ہے اور مجھے بڑا اعزاز محسوس ہو رہا ہے کہ اس اسٹیڈیم میں اب گوتم گمبھیر اسٹینڈ بھی رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ وقت پہلے دار الحکومت کے فیروز شاہ اسٹیڈیم کا نام آنجہانی مرکزی وزیر اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) کے سابق صدر ارون جیٹلی کے نام پر رکھا گیا تھا۔