ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ایک اور ایس ڈی ایم کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ایس ڈی ایم ابھے سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے سرکاری محکمہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
نوئیڈا کے جے پی ہسپتال میں ایس ڈی ایم کا علاج ہو رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، انہیں کافی دن سے بخار کی شکایت تھی۔ جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔
گوتم بدھ نگر: ایک اور ایس ڈی ایم کورونا سے متاثر ضلع میں مسلسل سرکاری عہدیدار کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ جیور ایس ڈی ایم، صدر ایس ڈی ایم، سی ایم او، اے سی ایم او سمیت متعدد عہدیدار کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ وہیں دیر رات ایس ڈی ایم ابھے سنگھ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جی بی نگر نوئیڈا میں 90 نئے کیسز کی تصدیق
ایس ڈی ایم کے متاثر ہونے کے بعد پورے کنبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کنبے کے ایک ممبر کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد نجی ہسپتال میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا لیکن رپورٹ منفی آئی۔