قومی دارالحکومت دہلی کے نانگلوئی علاقے کے نجف گڑھ شاہراہ پر لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد سے گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کوڑے کا یہ ڈھیر لوگوں کے لیے پریشانی بن گیا ہے، یہاں سے گزرنے والا ہر فرد جانوروں کی دہشت سے یہاں پریشان ہے۔
اس ڈھیر کی وجہ سے جانوروں کی بھی آمد شروع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں سے آنے والے ڈرائیورز اور دیگر پیدل چلنے والوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے جہانگیرپوری علاقے کے شاہ عالم باندھ شاہراہ پر گندگی اس قدر ہے کہ لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے، لوگوں کو خوف ہے کہ ملک ے میں پھیلے کورونا وائرس سے تو لوگ بعد میں مریں گے لیکن یہ بدبو ان کو پہلے ہی مار ڈالے گی۔
آدرش نگر اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پون شرما ہیں، جو دوسری بار منتخب ہوئے ہیں، لیکن کسی بھی افسر کارپوریشن کونسلر اور رکن اسمبلی کی توجہ اس علاقے کی صفائی پر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آدرش نگر اسمبلی میں گندگی کا انبار پڑا ہوا ہے، جہانگیرپوری کے شاہ عالم باندھ شاہراہ پر ایچ بلاک میں ایک کثیر مقدار میں کچرا پڑا ہوا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی کچڑا ڈمپنگ علاقہ ہے۔
اس کچرے والے مقام پر گایوں کی بھی کثیر تعداد ہے، جس کی وجہ سے کئی بار حادثات بھی پیش آتے ہیں، لیکن کوئی ان کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ آوارہ جانوروں کو ہٹانے کی ذمہ مداری دہلی میونسپل کارپوریشن ہی ہوتی ہے۔