دہلی کے نریلا تھانہ کی ایک کالونی میں ساڑھے چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ بچی کو امبیڈکر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے ساتھ ہی تھانہ نریلا پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے اور دو نوجوانوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ معاملہ بوانا کی جے جے کالونی میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کے مطابق ساڑھے چار سالہ بچی روزانہ کی طرح مندر گئی تھی جہاں تین افراد نے اسے اٹھایا اور ویران جگہ لے جا کر اس کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کیا۔