نئی دہلی: بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دنیا بھر کے تمام سربراہان مملکت بھی بھارت کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج شام تک دیگر ممالک کے نمائندے بھی آجائیں گے۔ جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا شیڈول کافی مصروف ہونے والا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی دو روزہ G20 سربراہی اجلاس کے دوران تقریباً 15 ممالک کے مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔ بتا دیں کہ ان میٹنگوں کا دور آج سے شروع ہو کر اتوار 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پی ایم مودی 8 ستمبر کو ماریشس، بنگلہ دیش اور امریکہ کے لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ 9 ستمبر کو جی 20 میٹنگ کے علاوہ، مودی برطانیہ، جاپان، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور 10 ستمبر کو، پی ایم مودی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ورکنگ لنچ میٹنگ کریں گے۔ وہ کینیڈین وزیر اعظم سے الگ ملاقات کریں گے اور کوموروس، ترکی، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، یورپی یونین/ای سی، برازیل اور نائیجیریا کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔