اردو

urdu

ETV Bharat / state

NITI Aayog governing council meeting: گورننگ کونسل اجلاس میں جی۔20 اوراعلیٰ تعلیم پر تبادلہ خیال - ہمالیائی ریاستوں کی جغرافیائی ساخت

جولائی 2019 کے بعد نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں جی-20 چوٹی کانفرنس، فصلوں کے تنوع، شہری نظم و نسق، اعلی تعلیم اور '2047 میں ہندوستان' اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ The 7th governing council meeting of NITI Aayog

NITI Aayog governing council meeting
NITI Aayog governing council meeting

By

Published : Aug 7, 2022, 8:56 PM IST

نئی دہلی: نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جی-20 چوٹی کانفرنس، فصلوں کے تنوع، شہری نظم و نسق، اعلی تعلیم اور '2047 میں ہندوستان'۔ پر زبردست غوروفکر کیا گیا۔ The 7th governing council meeting of NITI Aayog

نیتی آیوگ کے نائب صدر سمن بیری اور میٹنگ میں شامل دیگر ممبران نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ میٹنگ میں اگلے سال ملک میں ہونے والے جی۔20 اجلاس کی تنظیم اور ریاستوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فصلوں کے تنوع، قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ، اعلیٰ تعلیم، شہری نظم و نسق، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور 'سال 2047 میں ہندوستان' پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیری نے کہا کہ اگلا سال 2023 ہندوستان کے لیے اہم ہوگا۔ اس سال جی۔20 سربراہی اجلاس ہندوستان کی صدارت میں ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں جی-20 سربراہی اجلاس میں ریاستوں کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ NITI Aayog meeting

میٹنگ میں مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان وفاقیت کے جذبے کے مطابق ماحول بنانے، امرت دور میں ملک کی ترقی کے سفر میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ تیل کے بیجوں اور دالوں میں خود کفیل بننا بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ہمالیائی ریاستوں کی جغرافیائی ساخت، ماحولیات اور آبادی کی کثافت جیسے کئی حساس حالات کے پیش نظر ان ریاستوں کی ترقی کے لیے ایک خصوصی ایکشن پلان وزیراعظم کی سربراہی میں بنایا جائے۔ The 7th governing council meeting of NITI Aayog

دھامی نے کہاکہ "ماحولیاتی، آبادی کی کثافت، بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی حساسیت۔ ہمالیائی ریاستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کا ایسا ماڈل بنایا جائے جو سائنس ٹیکنالوجی پر مبنی ہو۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ہمالیائی ریاستوں کی ترقی کے لیے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد اتراکھنڈ میں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی توقع کے مطابق 21ویں صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی بن جائے، اس کے لیے ریاستی حکومت نے 'آدرش اتراکھنڈ 2025' کو اپنا اصول بنا کر تیز رفتاری سے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت دور میں اگلے 25 سال کی منصوبہ بندی بھی ان کی ترجیح ہے۔ The 7th governing council meeting of NITI Aayog

اتراکھنڈ میں ترقیاتی پالیسیوں پر انہوں نے کہا کہ ریاست کے مخصوص جغرافیائی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی فنڈ سے چلنے والی اسکیموں کو ہموار کیا جا رہا ہے۔ سیاحت، جنگلات اور خوشبودار پودوں پر مبنی اسکیموں کو ریاست میں خوشحالی لانے کی اسکیم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو چھوٹے ڈیموں اور چھوٹے آبی ذخائر کو آبی دھارے کی بحالی کے تحت بناکر تیز کیا جاسکتا ہے، جس میں ریاست کو مرکز کی طرف سے تکنیکی مدد، مالی مدد کی خصوصی ضرورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : نیتی آیوگ کی رپورٹ حکومت اور انتظامیہ کے ناکام ہونے کا ثبوت: تنج پنیا

میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، نرملا سیتا رمن اور ایس۔ جے شنکر بھی موجود تھے۔ جولائی 2019 کے بعد گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details