نئی دہلی: وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں جمعہ کو کہا گیا ہے کہ جلد ہی آنے والے باقاعدہ اعداد و شمار جیسے جی ایس ٹی کی وصولی، ای وے بل اور پی ایم آئی (پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس) سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی ترقی برقرار رہنے کا امکان ہے اور موجودہ مالی سال میں معیشت کا نقطہ نظر روشن ہے۔
وزارت خزانہ کا ماہانہ اقتصادی جائزہ (اگست 2023) کہتا ہےکہ "مالی سال 2023-24 کے لیے ہندوستان کا معاشی نقطہ نظر روشن ہے۔ اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار برقرار ہے۔ مختصر وقفوں پر موصول ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے صورتحال بھی اچھا ہے۔"
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں ان منتخب اشیائے خوردونوش جن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر سات فیصد سے اوپر چلا گیا تھا، کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ معدنی تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ خدشات کو بڑھا رہا ہے لیکن اسے ابھی بحران نہیں سمجھا جانا چاہیے۔