ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دسمبر کو نیو فرینڈرز کالونی علاقے میں ہوئے تشدد میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ تفتیش کر رہی ہے، اب تک اس معاملہ میں کرائم برانچ نے آٹھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، تفتیش کے دوران پولیس کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملا جس میں ایک نوجوان ہاتھوں میں کین لیے ہوئے نظر آ رہا ہے، پوچھ تاچھ کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا۔
محمد فرقان کے والد محمد نعیم نے کہا کہ ان کا بیٹا الیکٹریشین کا کام کرتا ہے اور وہ مظاہرے کے دوران موجود تھا تاہم کسی بھی طرح کے تشدد میں شامل نہیں ہوا ہے
انہیں پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ہاتھ میں ایک کین نظر آ رہا ہے اور اسی کی بنیاد پر ان کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔