اردو

urdu

ETV Bharat / state

G7 Leaders جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے منتظر: وزیراعظم مودی - fruitful discussions with G7 leaders

مودی نے کہا کہ جی-7 سربراہ کانفرنس میں میری شرکت خاص طور پر معنی خیز ہے، اس لئے کہ اس سال ہندوستان جی20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں جی7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ ان چیلنجوں پر، جن کا اس وقت دنیا کو سامنا ہے اور جن کا مل جُل کر ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔

جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے منتظر : وزیراعظم مودی
جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے منتظر : وزیراعظم مودی

By

Published : May 19, 2023, 2:52 PM IST

Updated : May 19, 2023, 7:32 PM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ میں جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر جاپان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ہیرو شیما، جاپان کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ ہند-جاپان سربراہ کانفرنس کے لئے اُن کے ہندوستانی دورے کے بعد وزیراعظم کشیدا سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت ہوگی۔

مودی نے کہا کہ جی-7 سربراہ کانفرنس میں میری شرکت خاص طور پر معنی خیز ہے، اس لئے کہ اس سال ہندوستان جی -20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں جی -7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ ان چیلنجوں پر، جن کا اس وقت دنیا کو سامنا ہے اور جن کا مل جُل کر ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔

ہیرو شیما میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ میری دو طرفہ ملاقات بھی رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جاپان سے میں پورٹ موریسبی، پپوا نیو گنی کا سفر کروں گا۔ یہ پپوا نیو گنی کے لئے میرا پہلا دورہ ہونے کے علاوہ کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کی طرف سے کیا جانے والا اس ملک کا پہلا دورہ بھی ہوگا۔میں پپوا نیو گنی کے وزیراعظم عزت مآب جناب جیمس مراپے کی شراکت داری میں ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون (ایف آئی پی آئی سی تیسری سربراہ کانفرنس) کے لئے اس فورم کی تیسری سربراہ کانفرنس کی 22 مئی 2023 کو میزبانی کروں گا۔

میں بحرالکاہل جزیرے کے 14ممالک (پی آئی سی) کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے کو قبول کیا۔ ایف آئی پی آئی سی کا آغاز سال 2014 میں میرے فیجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا اور میں پی آئی سی رہنماؤں کے ساتھ ایسے امور پر تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں، جو ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتے ہیں اور جن میں آب و ہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی، صلاحیت سازی اور تربیت ، صحت اور بہبود ، بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی پی آئی سی کی مصروفیات کے علاوہ میں پپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر بوب ڈاڈے، وزیراعظم مراپے اور اس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پی آئی سی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور تبادلہ خیال کا خواہشمند ہوں۔

مزید پڑھیں:New Parliament House وزیر اعظم مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نے بتایا کہ اس کے بعد میں سڈنی ، آسٹریلیا کا ، وہاں کے وزیراعظم البنیز کی دعوت پر دورہ کروں گا۔ میں دونوں فریقوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات کا منتظر ہوں، جو کہ ہمارے دو طرفہ رشتوں کی صورتحال اور اس سال مارچ میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہند-آسٹریلیا پہلی سالانہ سربراہ کانفرنس پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کےلئے ایک موقع فراہم کرے گی۔ میں آسٹریلیا ئی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ایک خصوصی تقریب کے دوران سڈنی میں سکونت پذیر ہندوستانی برادری کے افراد سے ملاقات کروں گا۔

یو این آئی

Last Updated : May 19, 2023, 7:32 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

G7 leaders

ABOUT THE AUTHOR

...view details