اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: متاثرین کے لیے مفت میڈیکل اور لیگل کارڈ - فساد متاثرین کی مدد کے لیے مفت میڈیکل اینڈ لیگل ہیلپ کارڈ

دہلی فسادات کے متاثرین کے زخم اب بھی ہرے ہیں، ان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو سرکاری ہسپتالز میں جانا نہیں چاہتے ہیں اور نجی ہسپتالز میں علاج ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔

متاثرین کے لیے مفت میڈیکل اور لیگل کارڈ
متاثرین کے لیے مفت میڈیکل اور لیگل کارڈ

By

Published : Mar 6, 2020, 9:11 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں فساد متاثرین کی مدد کے لیے 'مفت میڈیکل اینڈ لیگل ہیلپ کارڈ' جاری کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ہسپتال بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر انیل گوئل نے یہ اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں کیا

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ہسپتال بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر انیل گوئل نے یہ اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

دہلی فسادات کے متاثرین کی امداد کے لیے سیوا بھارتی اور گوئل ہسپتال کے مشترکہ سرپرستی میں ایک 'مفت میڈیکل اور قانونی ہیلپ کارڈ' جاری کیا گیا

دہلی فسادات کے متاثرین کی امداد کے لیے سیوا بھارتی اور گوئل ہسپتال کے مشترکہ سرپرستی میں ایک 'مفت میڈیکل اور قانونی ہیلپ کارڈ' جاری کیا گیا۔

ڈاکٹر انیل گوئل نے کہا کہ فسادات میں جن لوگوں کو یہ کارڈ جاری کیا جائے گا ، انھیں گوئیل ہسپتال میں ایک برس کے لیے مفت علاج اور قانونی مشورے دیے جائیں گے

ڈاکٹر انل گوئل نے کہا کہ فسادات میں جن لوگوں کو یہ کارڈ جاری کیا جائے گا، انھیں گوئیل ہسپتال میں ایک برس کے لیے مفت علاج اور قانونی مشورے دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے گنگا وہار، بھاگیرتی وہار اور شیو وہار کے علاقے میں متاثرین کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ پہلے دن 15 افراد کو یہ کارڈ جاری کیا گیا اور ان کا علاج بھی شروع کردیا گیا، یہ کارڈ دوسرے متاثرین کو بھی جاری کیا جائے گا، نیز دوسرے نجی ہسپتال بھی اس مہم سے منسلک ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details