دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ دہلی کے مختلف گرودواروں سے لنگر پکا کر مذہب، ذات، فرقہ میں امتیاز کے بغیر تمام مسافروں کو ان کے سفر کے دوران ضرورت کے مطابق پیکٹ تقسیم کیا جائے گا اور اگر کوئی مسافر اضافی پیکٹ کا مطالبہ کرے گا، اسے اضافی پیکٹ بھی مفت دستیاب کرایا جائے گا۔
اس غذا کی تقسیم کا نظم، نئی دہلی، پرانی دہلی، نظام الدین آنند وہار اور ان تمام ریلوے اسٹیشنوں پر کیاجائے گی جہاں سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی ریل گاڑیاں ان کے مطلوبہ مقامات پر چھوڑیں گی۔