اردو

urdu

کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی سہولت

دیہی ترقیات کی وزارت، پردھان منتری جن دھن یوجنا کی خواتین کھاتے داروں کو 500 روپے کی رقم یکمشت جاری کر رہی ہے۔

By

Published : Apr 3, 2020, 8:48 PM IST

Published : Apr 3, 2020, 8:48 PM IST

free ATM facility for PMJDY account holders
کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی سہولت

دیہی ترقیات کی وزارت، پردھان منتری جن دھن یوجنا کی خواتین کھاتے داروں کو 500 روپے کی رقم یکمشت جاری کر رہی ہے۔

کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی سہولت

جیسا کہ بینکوں کی جانب سے اس طرح کے کھاتے داروں سے متعلق اطلاع ملی ہے، اس کے مطابق یہ منتقلی ماہ اپریل کے لیے کی جا رہی ہے اور رقم کو طے شدہ کھاتوں میں جمع کردیا گیا ہے۔

یہ قدم 26 مارچ 2020 کو وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین پی ایم جے ڈی کھاتے داروں کو یکمشت ادائیگی کے طور پر فی خاتون 500 روپے فراہم کرنے کے اعلان کے مطابق اٹھایا گیا ہے اور یہ منتقلی پی ایم غریب کلیان پیکیج کے تحت آئندہ تین مہینوں تک عمل میں آتی رہے گی۔

استفادہ کنندگان کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بینکوں سے منظم انداز میں رقم نکالنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مالی خدمات کے محکمے نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بینکوں کی شاخوں، بی سی اور اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے معاملے میں کھاتے داروں کی آمد کا انتظام اس انداز میں کریں کہ تھوڑی تھوڑی تعداد میں یہ کھاتے دار یہاں آکر پیسے نکالیں۔

آئندہ 9اپریل 2020 کے بعد استفادہ کنندگان عام بینکنگ اوقات میں برانچ یا بی سی تک جاسکتی ہیں۔ بینک وہاں استفادہ کنندگان کے کھاتوں کی ترتیب کا تعین کرسکتے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details