دارالحکومت دہلی کے سمئے پور بادلی علاقے میں واقع سرسپور گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں Sensation After Find Bodies in Delhi ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ۔ ہلاک شدگان میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیاہے۔ موت کی وجہ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اطلاع کت مطابق مرنے والوں میں ایک شخص (30)، اس کی بیوی (25) اور دو بچے (چھ اور تین سال) شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے لیے فورنسک ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے سے پہلے اپنے دو بچوں اور بیوی کو زہر دے دیا ہو گا۔
پولیس کو ابھی تک اس کیس میں بیرونی لوگوں کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔