اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں چارکروڑ دوکانیں کھلیں، خریدار غائب

ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے بعد منگل کو ملک میں تقریباً ساڑھے چارکروڑ دوکانیں کھلیں، لیکن خریداروں نے دوکانوں کو رخ نہیں کیا اور دوکاندار صرف اپنی دوکانوں کی صاف صفائی میں ہی مصروف نظر آئے۔

By

Published : May 19, 2020, 11:02 PM IST

ملک میں چارکروڑ دوکانیں کھلیں، خریدار غائب
ملک میں چارکروڑ دوکانیں کھلیں، خریدار غائب

کورونا وبا کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے بعد منگل کو ملک میں تقریباً ساڑھے چارکروڑ دوکانیں کھلیں لیکن خریداروں نے دوکانوں کو رخ نہیں کیا اور دوکاندار صرف اپنی دوکانوں کی صاف صفائی ہی کرتے نظر آئے۔

آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن نے کہا کہ ملک میں 55 دن تک لاک ڈاؤن کے بعد ، مارکیٹ کھل گئی ہے اور باقاعدہ طور پر کاروبار شروع ہوا ہے۔ تقریباً سبھی بازاروں میں دوکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کی کمی دکھ رہی ہے۔ کثیر تعداد میں ملازمین اپنی آبائی ریاست چلے گئے ہیں۔ ایک تخمینہ کے مطابق دہلی میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد سے زائد ملازمین اپنے گاوں چلے گئے ہیں، اور ساتھ ہی بازاروں میں کام کرنے والے ٹھیلے والے،مزدوراور یومیہ مزدور بھی غائب ہیں۔

دہلی میں جفت طاق نظام کی وجہ سے تقریباً پانچ لاکھ دوکانیں ہی کھل سکیں، جن کی دوکانوں کے نمبر طاق ہیں وہ کل کھلیں گی۔ کنفیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ بیشتر تاجر دوکانوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔ دوکانوں کی مکمل طور پر صفائی ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ کا وقت لگے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران متعدد دوکانوں پر رکھا ہوا مال خراب ہوگیا ہے، جبکہ کپڑے وغیرہ کی دوکانوں کو چوہوں کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کےاکثریت تاجروں کو جفت طاق کا یہ نظام راس نہیں آرہا ہے۔ دہلی کے تھوک مارکیٹ بھیڑ والے علاقوں میں اور ایک ایک عمارت میں متعدد دوکانیں ہیں۔ اس سے تاجروں میں الجھن پیدا ہوگئی ہے۔ خریدار بھی الجھن میں مبتلا ہوں گے کیونکہ مختلف دوکانیں مختلف قسم کا کاروبار کرتی ہیں۔ خریدار اگر ایک دن بازار میں آئے گا تو یقیناً ہرطرح کا سامان نہیں خرید سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details