اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، چار گرفتار - نوئیڈا میں انعامی بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں قتل اور ڈکیتی جیسے معاملے میں مطلوب 25000 روپے کے انعامی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، چار گرفتار
نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، چار گرفتار

By

Published : May 29, 2020, 10:31 AM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں قتل اور ڈکیتی جیسے معاملے میں مطلوب 25000 روپے کے انعامی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ سابق کرنل کی اسکارپیو چرانے کے الزام میں بھی مطلوب تھا۔

نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، چار گرفتار

دراصل علاقے کے تھانہ بیٹا 2 کو ایک مخبر کے ذریعہ خبر موصول ہوئی کہ 'سچن اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہر کے گول چکر کی طرف آ رہا ہے۔ اور کسی سنگین واقعہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔'

مخبر کی اس اطلاع پر یقین کرتے ہوئے تھانہ بیٹا 2 پولیس فورس کے ساتھ گول چکر پہنچ گئی۔

ہیرو ہونڈا اسپلینڈر ایچ آر 51 بی آر 1922 سے آ رہے بدمعاش کو مخبر کے کہنے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بی فائرینگ کی۔

اس تصادم میں انعامی بدمعاش سچن سمیت دیگر چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details