قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں گرفتار ملزموں نے پہلے سونے کی چین لوٹی، پھر گارڈ سے رائفل، اور سنار کی دکان میں ڈکیتی کرنے کی واردات کے بعد تھانہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ بسرکھ پولیس نے شوق اور جنون کی تکمیل کے لیے ڈکیتی کے الزام میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
نوئیڈا میں پولیس نے پہلے تین طلباء کو گلیکسی ویگا چوراہے سے گرفتار کیا ہے جبکہ ایک کو آج ہنومان چوک سے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان کا ایک ساتھی ابھی تک فرار ہے۔
پولیس نے وپین نامی ملزم سے ایک موبائل، موٹر سائیکل، اور 7200 روپے نقدی برآمد کی جبکہ اس سے قبل گرفتار تین ملزمان سے پولیس نے گزشتہ ماہ ایک سکیورٹی گارڈ سے لوٹی ہوئی لائسینسی رائفل اور کارتوس کے ساتھ لوٹ میں استعمال کیا گیا طمنچه، کارتوس اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی تھی۔
پولیس ان شرپسندوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہی ہے کیونکہ ان شرپسند عناصر کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے اور گارڈ سے رائفل لوٹنے، چین سنیچنگ اور سنار کی دکان کو لوٹنے کی واردات کو ملزمان نے اپنے شوق پورے کرنے کے لیے انجام دیے، جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔