اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنر کلنگ کے معاملے میں والد سمیت چار ملزمان کو عمر قید

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ایڈیشنل سیشن جج مدھو ڈوگرہ کی عدالت نے نو سال قبل پیش آئے آنر کلینگ کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے والد سمیت چار ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔

آنر کلنگ کے معاملے میں والد سمیت چار ملزمان کو عمر قید
آنر کلنگ کے معاملے میں والد سمیت چار ملزمان کو عمر قید

By

Published : Oct 18, 2020, 6:54 PM IST

استغاثہ کے بموجب تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس کو علاقے کے سگرہ سندر پور کے باشندے شیو گنگا نے 13 ستمبر 2011 کو مطلع کیا کہ سگرہ سندرپور نہر میں ایک سر کٹی لاش پڑی ہے۔

پولیس لاش برآمد کر سر کی تلاش شروع کی تو سر تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے گونڑے گاؤں سے برآمد ہوا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران نواب عرف نبّو (ہلاک شدہ کے والد ) کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی کی دوسری ذات کے لڑکے کے ساتھ آشنائی تھی جس کے سبب اس کی معاشرے میں بدنامی ہورہی تھی جس کی اس نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کا قتل کر دیا اور لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے آنر کلنگ کا کیس درج کیا۔

کسانوں کو بی جے پی کی سرکار نے برباد کیا : بھگت سنگھ

عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کی بحث سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب نواب عرف نبّو، سگان، صغیر و نفیس عرف شریف سمیت چاروں ملزمان کو عمرقید اور 25، 25 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details