اردو

urdu

ETV Bharat / state

IAS, IPS Coaching in Delhi: سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا یوم تاسیس

نئی دہلی شاہین باغ میں آئی اے ایس، آئی پی ایس کی کوچنگ دینے والے’ سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن‘ کی یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، ملی اور مذہبی شخصیات نے سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن کے بانی حاجی نسیم الدین کی کاوشوں کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ Foundation Day of Sir Syed Educational Revolution Mission

سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا یوم تاسیس
سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا یوم تاسیس

By

Published : Apr 4, 2022, 5:37 PM IST

سر سیدایجوکیشنل مشن کا قیام 2011 میں حاجی نسیم الدین ( یوپی حکومت سے ریٹائرڈ آفیسر)نے شاہین باغ کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں مختلف طبقات کے ممتاز مفکرین کے ہاتھوں قائم کیا تھااور آج اس ادارے سے دو سو سے زائد طلبا وطالبات آئی اے ایس کی تیاری کررہے ہیں۔ IAS, IPS Coaching in Delhi۔ شاہین باغ کے بی 54 کے گراؤنڈ فلور پر منعقد یوم تاسیس تقریب میں ہربل گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر عقیل احمد، معروف عالم دین مفتی افروز عالم قاسمی، سابق جج اور متعدد سابق آئی اے ایس افسران نے اپنے خیالات پیش کیے۔ IAS, IPS Coaching in Delhi

سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا یوم تاسیس

اس موقع پر ہربل گروپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ لوگ تو سارے کام کرتے ہیں لیکن آئی اے ایس کی کوچنگ کرانا یہ بڑی بات ہے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ملک کو کوئی لیڈر نہیں چلاتا ہے بلکہ آئی اے ایس افسر چلاتا ہے اور ان کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی اسکیمز رہنما تشہیر کرتے ہیں۔

حاجی نسیم الدین نے جس طرح سے آئی اے ایس طلبا کے لیے کوچنگ کرارہے ہیں یہ یقیناً بہت بڑا کام ہے اور اس کے لیے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔انکم ٹیکس شعبہ میں فائز آئی اے ایس آفیسر شوبھا نے سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن میں آئی اے ایس کی تیاری کرنے والے طلبا وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس میں کامیاب ہوں تو سب سے پہلے سوشل میڈیا یعنی فیس بک،انسٹا گرام ،ٹویٹر وغیرہ سے دور رہنا ہو گا اور محنت کے ساتھ راتوں دن پڑھائی کرنی پڑے گی تبھی آپ کامیاب ہوسکتے ہیں چونکہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے ہمیشہ ہم یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس کو کتنا لائک اور کس کو ڈس لائک ملا ہےاس سے طلبا کا ذہن اس جانب مائل ہوجاتا ہے اور اپنے گول سے بھٹک جاتے ہیں۔

سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا یوم تاسیس

اس موقع پر سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کے بانی حاجی نسیم الدین نے بتایا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی طرف مائل کرنے کے مشن کو لے کر 2011 میں سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن مشن کا قیام کیا اور گیارہ سال کے دوران کئی طلبا اس ادارے سے کوچنگ حاصل کرکے آئی اے ایس بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبا بڑی فیس کی وجہ سے آئی اے ایس کی تیاری نہیں کرپاتے ہیں ان کے لیے سرسید ایجوکیشنل ریولیوشن موزوں اور مناسب ہے۔ یہاں کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے بشرطیکہ جو یہاں کا ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں کوالیفائی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کوالیفائی کرنے کے بعد انہیں رہائش، لائبریری اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے، انہیں صرف 3 ہزار روپے ماہانہ منٹینینس کے طور پر دینا ہوتا ہے۔

حاجی نسیم الدین نے بتایا کہ اس ادارہ میں ملک کےمختلف ریاستوں کے طلبا وطالبات تیاری کررہے ہیں اور اپنے مستقبل کے تئیں سنجیدگی دکھارہے ہیں۔ اس ادارہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آئندہ سال 300 طلبا وطالبات کو سلیکٹ کرنے کا ارادہ ہے اور 6 سے 10ویں کلاس تک کے بچوں کو بھی اس جانب رجحان پیدا کرکے ان کے لیے تیاری کرانے کا ارادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details