اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا وائرس کے اِکتالیس نئے کیسز - بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 351 افراد کو کووڈ ویکسین لگائے گئے جس کے بعد ویکسین لگانے والوں کی کل تعداد 220 کروڑ 63 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ Vaccination in India

بھارت میں کورونا وائرس کے اِکتالیس نئے کیسز
بھارت میں کورونا وائرس کے اِکتالیس نئے کیسز

By

Published : Feb 24, 2023, 12:53 PM IST

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز اب کم ہوتے جا رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 41 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2016 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثناء، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 351 افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 68 ہزار 129 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ذریعہ جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹے میں 152 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس مدت کے دوران کرناٹک میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

کرناٹک میں 10 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد مہاراشٹر میں سات، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں چھ ، چھتیس گڑھ میں چار، گوا، گجرات اور ہماچل پردیش میں دو ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں ایک مریض در ج ہوا ہے۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 619 ہے اور اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 52 ہزار 839 ہے جب کہ فوت شدگان کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 764 ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے 193 نئے کیس درج ہوئے تھے۔ وہیں ایک شخص کی موت ہوئی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details