اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرنب مکھرجی کی حالت غیر مستحکم

فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کے مطابق اتوار کی رات پرنب مکھرجی کی صحت خراب ہوگئی تھی اور وہ اس وقت 'سیپٹک صدمے' میں ہیں۔

پرنب مکھرجی کی حالت غیر مستحکم
پرنب مکھرجی کی حالت غیر مستحکم

By

Published : Aug 31, 2020, 10:56 AM IST

سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کی صحت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کے مطابق اتوار کی رات پرنب مکھرجی کی صحت خراب ہوگئی تھی اور وہ اس وقت 'سیپٹک صدمے' میں ہیں۔

دہلی کنٹنمنٹ میں آرمی اسپتال جہاں سابق صدر اور کانگریس کے سینئر رہنما داخل ہیں نے کہا کہ 'گزشتہ رات سے ہی پرنب مکھرجی کی طبیعت غیر مستحکم ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مکھرجی اپنے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے "سیپٹک صدمے" میں ہیں اور ماہرین کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوما میں ہیں اور وینٹیلیٹر پر ہیں۔'

پرنب مکھرجی کو گزشتہ 10 اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اسپتال کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا کہ 'پرنب مکھرجی کے پھیپھڑے میں انفیکشن کا علاج کیا جارہا ہے۔ وہ مسلسل گہری بے ہوشی میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن وغیرہ مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ 'سابق صدر جمہوریہ کے دماغ میں جمے خون کی کلوٹنگ کو ہٹانے کے لئے گزشتہ دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details