دہلی:ملک کے قومی دارلحکومت دہلی کے اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ ایک پولیس افسر کے لیے ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ان پر الزام ہے کہ وہ بغیر اجازت انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران جب پولس افسر نے ان سے انتخابی تہشیر کی اجازت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ پولیس نے شاہین باغ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ asif muhammad khan viral video
جمعہ کو معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ ایشا پانڈے نے کہا کہ شاہین باغ تھانہ علاقے میں گشت کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مسجد کے باہر 20،30 لوگ جمع ہیں۔ کانگریس ایم سی ڈی امیدوار اریبہ خان کے والد آصف محمد خان عوام سے خطاب کررہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ایس آئی اکشے موقع پر پہنچے اور الیکشن کمیشن کی اجازت نامہ کے بارے میں پوچھا، جس پر آصف محمد خان نے ایس آئی کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے لئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ اس دوران وہاں کھڑے لوگوں نے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ایس آئی اکشے کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 186،353 کے تحت مقدمہ درج کر کے سابق ایم ایل اے کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔