قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا گیٹ پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔
وہیں اس احتجاج میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید بھی شامل ہوئے اور انہوں نے مودی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ 'نوجوان مظاہرین کے جذبات کے سامنے حکومت کو جھک جانا چاہئے۔'
'آج جو سڑک پر ہیں، کل وہ اقتدار میں ہو سکتے ہیں' سلمان خورشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ملک یہاں نہیں رکے گا، آج جو سڑک پر ہیں، کل وہ اقتدار میں ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی ڈھانچہ پر کوئی چوٹ نہیں ہونی چاہئے۔'
سلمان خورشید نے مزید کہا کہ 'جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، گاندھی کے دیش میں تشدد نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لیے تشدد کر رہے لوگوں کو اس تحریک سے الگ ہو جانا چاہیے۔'