اردو

urdu

By

Published : Sep 30, 2020, 9:32 PM IST

ETV Bharat / state

'آج کا دن بھارت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے'

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا کہنا ہے کہ 'دن دہاڑے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بابری مسجد کو منہدم کر دیتے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اس کے باوجود تمام ملزمان کو بری کر دیا جاتا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ عدلیہ میں بھی سیاسی جماعتوں کا عمل دخل شروع ہو گیا ہے'۔

image
image

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام معاملے میں نامزد تمام 32 ملزمان کو بری کردیا ہے

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام

خصوصی عدالت کے جج ایس۔کے یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ 28 برس قبل بابری مسجد کا انہدام کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا تھا اس لیے تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت نہیں ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس تعلق سے دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اور معروف صحافی ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے بات چیت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج کا دن بھارت اور انسانیت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن دہاڑے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایک مسجد کو منہدم کر دیتے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اس کے باوجود تمام ملزمان کو بری کر دیا جاتا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ عدلیہ میں بھی سیاسی جماعتوں کا عمل دخل شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کے ملزمان میں برسراقتدار جماعت بی جےپی کے شریک بانی اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی، کابینی وزیر اوما بھارتی، اتر پردیش کے سابق وزیراعلی کلیان سنگھ سمیت کئی سینئر سیاستدان بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details