اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیلا کی نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات - شیلا دیکشت

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی سینئررہنما شیلا دیکشت کا سنیچر کے روز اسکارٹ اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔

شیلا کی نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات

By

Published : Jul 21, 2019, 11:05 AM IST

شیلا دیکشت کی آخری رسومات اتوار کے روز دوپہر 02.30 بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائےگی۔

اس سے قبل صبح 11.30 بجے ان کی جسد خاکی کو ان کی بہن کے گھر سے کانگریس دفتر لے جایا جائے گا، جو 12.15 بجے تک پہنچے گا۔ یہاں کانگریس رہنما اور دیگر شخصیات شیلا دیکشت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس کے بعد ان کی جسد خاکی کو نگم بودھ گھاٹ لے جایا جائے گا، جہاں 02.30 بجے شیلا دیکشت کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ شیلا دیکشت کے انتقال کے بعد دہلی حکومت نے کی جانب سے دہلی میں دو دنوں کے لیے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details