پولیس کے مطابق سابق کونسلر کی شناخت سندر (53) کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ٹرانسپورٹ نگر کے نزدیک صبح کی سیر کر رہے تھے ، جس دوران بدمعاشوں کے ایک گروہ نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی ۔
جائے وقوعہ سے گزررہے لوگوں نے یہ اطلاع گوریمیدو پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ علاقے میں کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرا نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔