اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین کا انتقال - اردو نیوز دہلی حج کمیٹی

دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالسمیع سلمانی کا انتقال ہوگیا۔ وہ سال 2002 سے 2006 تک دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر دہلی حج کی طرف سے تعزیت پیش کیا گیا۔

Del_ned_01_ex chairman Delhi stat haj commmeette passes away suffering from Corona admit in GTB hosoital_DL10011
دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین کا انتقال

By

Published : May 4, 2021, 9:22 AM IST

دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اور او بی سی آرگنائزیشن سمیت کئی اداروں کےذمہ دار رہے عبدالسمیع سلمانی کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے گرو تیگ بہادر ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین کا انتقال

ان کے انتقال پر دہلی حج کی طرف سے تعزیت پیش کیا گیا۔ سمیع سلمانی سال 2002 سے 2006 تک دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

جانکاری کے مطابق دہلی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالسمیع سلمانی گذشتہ دنوں کورونا کی زد میں آگئے تھے جس کے بعد انہیں جی ٹی بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اچانک طبیعت بگڑی اور صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ حالانکہ گھر والوں کو ابھی تک نعش نہیں ملا ہے۔

عبدالسمیع سلمانی گذشتہ کئی سالوں سے اپنے گھر والوں کے ساتھ بابرپور علاقے میں رہ رہے تھے۔ سمیع سلمانی جنوبی مشرقی دہلی حلقہ سے لوک سبھا انتخاب بھی لڑے تھے۔ وہ سابق وزیراعلی شیلا دکشت کے قریبی تھے۔

فی الحال لاش گھر والوں کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ نعش ملنے کے بعد سپردخاک کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details