اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Jalaluddin Umri Passes Away جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا انتقال - delhi news

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ Maulana Jalaluddin Umri passes away

معروف علم دین مولانا جلال الدین عمری کا انتقال
معروف علم دین مولانا جلال الدین عمری کا انتقال

By

Published : Aug 26, 2022, 9:44 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 10:01 AM IST

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ مولانا صحت کی خرابی ہونے کی وجہ سے کافی دنوں سے الشفا ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا جلال الدین عمری کے انتقال سے علمی اور مذہبی و ملی حلقوں میں غم کا ماحول ہے۔ مولانا جلال الدین عمری متعدد مذہبی کتابوں کے مصنف ہیں۔ Maulana Jalaluddin Umri passes away

مولانا جلال الدین عمری برصغیر ہندو پاک کے عالم دین اور مصنف تھے۔ سنہ 2017 تا سنہ 2019 تک مولانا جلال الدین عمری جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے ۔ مولانا بھارت کی تحریک اسلامی کے چوٹی کے رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں میں انتہائی مصروف رہنے کے باوجود اسلام کے مختلف پہلوؤں پر ان کی بیش قیمت تصانیف ان کی عظمت وقابلیت کا زبردست ثبوت ہیں۔ مولانا عمری جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر رہے ہیں، اسی طرح جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سربراہ بھی ہیں، اس کے علاوہ بہت سی دینی وملی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ دار ہیں۔

مولانا جلال الدین عمری کے انتقال پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم کی رحلت ملت کےلیے ایک بڑا خسارہ ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا انتقال

مولانا جلال الدین عمری سنہ 1935 میں جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع شمالی آرکاٹ کے ایک گاؤں پتّگرم میں پیدا ہوئے، مولانا کے والد کا نام سید حسین تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول میں حاصل کی۔ پھر عربی تعلیم کے لیے جامعہ دارالسلام عمر آباد میں داخلہ لے کر سنہ 1954 میں فضیلت کا کورس مکمل کیا۔ اسی دوران مدراس یونیورسٹی کے امتحانات بھی دیے اور فارسی زبان وادب کی ڈگری 'منشی فاضل' حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے (اونلی انگلش) پرائیوٹ سے پاس کیا۔ بیرون ملک کے مختلف دینی اداروں اور تنظیموں کی دعوت پر مولانا سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، ایران، ترکی، برطانیہ، پاکستان اور نیپال کے سفر کرچکے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ تصنیف وتالیف (موجودہ ادارۂ تحقیق وتصنیف اسلامی) سے وابستہ ہوکر علمی و تصنیفی خدمات انجام دیں۔ اب تک شائع ہونے والی کتابوں کی تعداد تین درجن کے قریب ہے۔ مولانا کے بہت سے مضامین اور مقالات جرائد و رسائل کی زینت بنتے رہتے ہیں بعض مقالات تو اہل علم میں بطور خاص مقبول ہوئے اور ماہر القادری اور مولانا ابو الحسن علی ندوی جیسے بلند پائے عالم دین نے اس پر مبارک باد پیش کی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Last Updated : Aug 27, 2022, 10:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details