کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں۔
غیرملکی خاتون نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی - بغیر ماسک پہنے گھر سے باہر
دارالحکومت دہلی میں ایک غیرملکی خاتوں بغیر ماسک پہنے گھر سے باہرنکل آئی، اس دوران جب دہلی پولیس نے اسے روکا تو پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھ گئی۔

علامتی تصویر
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کررہی ہے۔ لیکن ہفتے کے روزایک خاتون بغیر کسی ماسک اور دستانے کے گھر سے باہر آگئی۔ اس دوران جب پولیس نے اسے روک کر پوچھا تو وہ پولیس سے الجھ گئی۔
دہلی: غیر ملکی خاتون نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی
وہیں ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ اس خاتون کا تعلق اورگوے سے ہے۔یہ خاتون وسنت وہار کے پچھمی مارگ پر سائیکل سے باہر نکلی تھی۔ اس دوران نہ تو اس نے ماسک لگایا تھا اور نہ ہی اس کے ہاتھ میں دستانے تھے۔
Last Updated : Apr 12, 2020, 5:47 PM IST