اردو

urdu

ETV Bharat / state

مضبوط بھارت کے لیے کسانوں اور مزدوروں کو بااختیار بنانا ضروری: راہل - محنت کش افراد ہی بھارت کی اصل طاقت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مزدور، کسانوں اور محنت کش افراد ہی بھارت کی اصل طاقت ہیں اور ان کو بااختیار بنانے سے ہی ملک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی

By

Published : Jan 25, 2021, 7:03 PM IST

راہل گاندھی نے پیر کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ’’بھارت کی طاقت مضبوط معیشت، نوجوانوں کو روزگار اور معاشرتی ہم آہنگی ہے، اگر نریندر مودی اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی مدد کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کے بجائے کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کا تحفظ کیا جاتا تو چین کی ہماری سرزمین پر نگاہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہوتی‘‘۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید کہا کہ ’’چین جانتا ہے کہ بھارت میں اس کی طاقت کسان، مزدور اور محنت کش طبقہ ہے، جنھیں کمزور کیا جارہا ہے، اگر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کی اصل طاقت کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو کمزور نہیں کیا گیا تو پھر اس کی ہمت ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی نہیں ہوتی‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details