اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2020, 10:20 AM IST

Updated : Jan 12, 2020, 1:50 PM IST

ETV Bharat / state

دہلی : فٹ پاتھ مطالعہ گاہ بن گیا

دہلی پولیس کے جوانوں نے 15 دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ مچائی تب سے لائبریری مرمت کے لئے بند ہے۔

footpath turned into public library in Delhi
دہلی : فٹ پاتھ مطالعہ گاہ بن گیا

ویڈیو: دہلی کے فٹ پاتھ مطالعہ گاہ بن گیا

اس کے باوجود طلبہ اور طالبات نے اس کا حل ڈھونڈ لیا اور فٹ پاتھ پر ایک مطالعہ گاہ کھول دیا، اس لائبریری میں کتابیں، مجلات اور خبارات سب دستیاب ہیں۔

فٹ پاتھ مطالعہ گاہ میں معروف مصنفین کی کتابیں پڑھنے کے لیے دستیاب ہیں۔

اس انوکھے مطالعہ گاہ کے لئے لوگ کتابیں بھی ہدیہ کر رہے ہیں، مشہور مصنفہ اروندھتی رائے نے اپنی تمام تصنیفات حال ہی میں اس لائبریری کو عطیہ کیا ہے۔

ریڈ فار ریویلیوشن (مطالعہ برائے انقلاب) کا پوسٹر

یہ لائبریری نما مطالعہ گاہ صبح سے شام تک کھلی رہتی ہے، جہاں بچوں کے علاوہ ہر عمر کے لوگ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔

ماں اور ان کی معصوم لڑکی کتابوں کے مطالعہ میں غرق

کہا جاتا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں لوگوں کی تخلیقی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ 'فٹ پاتھ پر لائبریری کا تصور اور عملی اقدام' اسی تخلیقی سوچ کا آئنہ دار ہے۔

مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کی ناول اور دیگر کتابیں

مزید ٖپڑھیں : سی اے اے کے خلاف احتجاج کو ارون دھتی رائے کی حمایت

فٹ پاتھ پر لائبریری شروع کرنے کا مقصد ان طلبہ و طالبات کے لئے آسانی فراہم کرانا ہے جو جامعہ میں شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور فرصت کے موقع میں کچھ پڑھنا چاہتے ہیں۔

فٹ پاتھ مطالعہ گاہ میں بچوں کے لیے الگ سے کتابیں رکھی گئی ہیں۔

گزشتہ روز جامعہ کی آرٹ فیکلٹی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کی حمایت میں ممتاز مصنفہ و سماجی کارکن اروندھتی رائے، معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ارون کمار اور بالی وڈ کے سنجیدہ اداکار ذیشان ایوب پہنچے اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150 برس کے موقع پر خصوصی بھی یہاں دیکھی گئی ہیں
Last Updated : Jan 12, 2020, 1:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details