سی بی آئی کے ترجمان نے جمعرات کو نئی دہلی میں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے دہلی کے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیس کے اسسٹنٹ کمشنر جیتندر سنگھ راٹھی اور ایک کنٹریکٹ کارکن کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ افسرنے سستے داموں کی دکان کے لائسنس کی معطلی کو واپس لینے کے لئےایک شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم طلب کی تھی۔ اس شخص کی شکایت پر کیس درج کیا گیا۔ سی بی آئی نے جال بچھاتے ہوئے مذکورہ افسر اور ایک ٹھیکیدار ملازم کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔