اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلی کورونا ریلیف کٹ

نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غریب لوگوں کے درمیان کھانے پینے کا ایک پیکٹ تقسیم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی کورونا ریلیف کٹ
وزیر اعلی کورونا ریلیف کٹ

By

Published : May 2, 2020, 7:39 PM IST

اس پیکٹ کا نام وزیر اعلی کورونا ریلیف کٹ رکھا گیا ہے۔

اس میں راشن کی ضروری اشیائے خوردونوش لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔

وزیر خوراک عمران حسین نے اس کٹ کو کھول کر اس کے سامنے چیک کیا اور لوگوں سے بات بھی کی۔

کیجریوال حکومت کےوزیر خوراک عمران حسین نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

اس دوران عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے دلیپ پانڈے بھی ان کے ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران ، راشن کٹس غریب اور نادار افراد میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی اس کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

وزیر اعلی کورونا ریلیف کٹ

اس کے بعد ، لوگوں نے اس اشاعت میں تبصرہ کرکے اپنے مسائل کے بارے میں تبصرے شروع کردیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details