لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک میں مزدوروں کے لیے کھانا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ وہیں دہلی کے گھٹرونی گاؤں کے کچھ لوگوں نے اپنے علاقے میں رہنے والے مزدوروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں تقریبا ہر گھر سے تقریبا 10۔10روٹی آتی ہے اور اپنے علاقے کے تمام مزدوروں میں تقسیم کردیئے جاتے ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران یہاں کے مزدور دہلی چھوڑ کر اپنے گاؤں نہیں گئے۔
'مزدوروں کے لیے کھانا سب سے بڑا مسئلہ' - چند لوگوں نے کھانا تقسیم کرنا شروع کیا
دہلی کے گھٹورنی علاقے میں لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگ غریب عوام کی مدد کررہے ہیں۔ گاؤں کے تمام لوگ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی غیر ملکی طلباء بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گھٹورنی کے علاقے کے چند لوگوں نے کھانا تقسیم کرنا شروع کیا تھا، وہ اپنے گھروں سے کھانا بنا کر قریبی مزدوروں کو کھلا رہے تھے اور آہستہ آہستہ اب ہر گھر سے 10۔ 10 روٹیاں آتی ہیں اور یہ روٹیاں علاقے کے غریب مزدوروں میں بانٹ دی جاتی ہیں۔ کچھ غیرملکی سیاح بھی اس عمدہ کام میں ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ جو بیلجیئم کی طالبہ ہے جس میں ایک کا نام میکسی ہے۔
گھٹورنی کے علاقے میں آر ایس ایس کے لوگ بھی اس عمدہ کام میں مدد کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ روٹیاں گھروں سے آتی ہیں لیکن یہ سب لوگ سبزی آپس میں مل کر بناتے ہیں۔ کھانے کی تقسیم کے دوران سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ اس کام میں شامل گھٹورنی گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'وہ اس کام کو مزید آگے بھی جاری رکھیں گے'۔