کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ غریب اور ضرورتمندوں کو دو وقت کے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد متعدد تنظیمیں ضرورتمندوں کے لیے اشیائے ضروریہ کا انتظام کر کے ان کی مدد کر رہی ہیں۔
دہلی: کمیونٹی کچن سے اب بھی لوگوں کو کھانا پہنچایا جارہا ہے
قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں 'کمیونٹی کچن' کے ذریعہ ضرورتمندوں میں نہ صرف کھانا تقسیم کیا جارہا ہے بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جارہی ہے۔
community kitchen
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے 'ٹیلنٹ گروپ' کے ارکان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی کے مختلف علاقوں میں ضرورتمندوں تک راشن، دوائیاں اور کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ کھانا تقسیم کرنے باہر نکلے تو بھوک سے بے حال لوگوں کا ہجوم ان پر ٹوٹ پڑا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مسلسل لوگوں میں کھانا تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد سے تقریباً 150 سے زائد دن گزرنے کے بعد بھی ان کا کمیونٹی کچن جاری ہے