اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: لاک ڈاؤن سے پریشان مزدوروں کے لیے نوجوانوں کی پہل - لک میں لاک ڈاؤن نافذ

چینی شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس 12 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

لاک ڈاؤن سے پریشان مزدوروں کے لیے نوجوانوں کی پہل
لاک ڈاؤن سے پریشان مزدوروں کے لیے نوجوانوں کی پہل

By

Published : Apr 5, 2020, 8:48 PM IST

کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کے سبب یومیہ مزدور کو سخت مشکلا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان مزدوروں کے پاس نہ تو سر چھپانے کے لیے کوئی چھت ہے اور نہ ہی روزگار کا کوئی بندوبست، لیکن بھوک سے بے حال یہ مزدور حکومت اور دیگر غیر سماجی تنظیموں کے رحم و کرم پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

ضرورت مندوں کے لیے تیار کرتے کھانا

دہلی میں تلاش معاش کے لیے برسوں سے رہنے والے یہ مزدور کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ ہوئے لوک ڈاؤن سے پریشان یہ مزدور اپنے آبائی علاقوں میں لوٹ چکے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی جو ابھی بھی دہلی میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے نوجوان

مزدوروں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی ہیومن نامی سماجی تنظیم نے پرانی دہلی میں روزانہ دو ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔

یہ تنظیم دہلی کے ترکمان گیٹ علاقے میں روزانہ کھانا تقسیم کرکے ان کے چہروں سے غائب مسکراہٹ کو واپس لانے کا کام کرتی ہے۔

پریشان مزدوروں کے لیے نوجوانوں کی پہل

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی زد میں تین ہزار 599 افراد آ چکے ہیں، جب کہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details