اردو

urdu

By

Published : Apr 18, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ETV Bharat / state

دہلی: بلا تقریق مذہب و ملت، بھوکوں کے لیے کھانا

قومی دارالحکومت دہلی میں مکمل ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر ریاستی باشندوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بلا تقریق مذہب و ملت، بھوکوں کے لیے کھانا
بلا تقریق مذہب و ملت، بھوکوں کے لیے کھانا

اس وقت نہ صرف دہلی بلکہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا سے حیران و پریشان ہے ایک طرح سے پوری دنیا کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے، لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں غریب اور مزدور طبقے کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں۔

بلا تقریق مذہب و ملت، بھوکوں کے لیے کھانا، ویڈیو

ایسے حالات میں دارالحکومت دہلی کے کچھ نوجوانوں نے محاذ سنبھالتے ہوئے ضرورت مندوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا ہے، مختلف میدانوں میں طبع آزمائی کرنے والے یہ چند نوجوان منظم طور عزت و احترام کے ساتھ بے سہارا لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

جیسے ہی کورونا وائرس کی وباء بھارت میں پھیلنے کی آہٹ محسوس کی گئی اس وقت سے ہی ان نوجوانوں نے ضرورت مندوں کے طعام کے انتظام کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

چاندنی چوک میں واقع مسجد باغ والی سے شروع ہوئی اس رسوئی سے اب تک 17 ہزار افراد اپنا پیٹ بھر چکے ہیں جن میں کارخانوں میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کے ساتھ ساتھ مندروں کے پجاری اور مسجدوں کے امام و موذن بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details