اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی جی آئی ٹرمینل -1 پر آپریشن کا 31 اکتوبر سے دوبارہ آغاز - دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ

واضح رہے کہ تقریبا 18 ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹرمینل 1 پر آپریشنز دوبارہ شروع ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں انڈگو اور اسپائس جیٹ طیارے ٹرمینل 1 سے ٹیک آف کریں گے۔ پہلی شیڈول فلائٹ انڈیگو کی ہوگی جو کہ 01:05 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

آئی جی آئی ٹرمینل -1:  آپریشن کا 31 اکتوبرسے دوبارہ آغاز
آئی جی آئی ٹرمینل -1: آپریشن کا 31 اکتوبرسے دوبارہ آغاز

By

Published : Oct 10, 2021, 8:23 PM IST

دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے کے ڈومیسٹک ٹرمینل -1 پر ہوائی جہاز کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن 30-31 اکتوبر کی رات 12:01 بجے سے دوبارہ شروع ہوگا۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ آپریٹر جی ایم آر گروپ کی سربراہی میں دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ (DIAL) نے کل اس کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرمینل 1 پر آنے والے مسافروں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے DIAL مکمل طور پر تیار ہے۔ انہیں ٹرمینل کے باہر سے اندرونی علاقے تک انفیکشن سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

آئی جی آئی ٹرمینل -1: آپریشن کا 31 اکتوبرسے دوبارہ آغاز

واضح رہے کہ تقریبا 18 ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹرمینل 1 پر آپریشنز دوبارہ شروع ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں انڈگو اور اسپائس جیٹ طیارے ٹرمینل 1 سے ٹیک آف کریں گے۔ پہلی شیڈول فلائٹ انڈیگو کی ہوگی جو کہ 01:05 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کے سی ای او وید کمار جے پور یار نے کہا کہ 'وبائی بیماری نے ہوا بازی کی صنعت کو پوری طرح سے متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا تجارتی آپریشن 24 مارچ سے معطل ہے۔ تب سے ٹرمینل 1 بند تھا۔ محدود تعداد میں پروازیں مئی 2020 سے شروع ہوئیں لیکن ٹرمینل 3 سے کام کر رہی تھیں۔ اب ٹرمینل 1 سے پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائل نے اس حوالے سے کئی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ٹیموں نے چوبیس گھنٹے ٹرمینل کو صاف کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

مسافروں کی سہولت کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں:

  • ٹرمینل میں داخل ہونے سے پہلے مسافروں کے لیے روانگی کے علاقے میں ویب چیک ان کے لیے چھ CUSS کیوسک دستیاب ہوں گے۔
  • چیک ان پر مسافروں کی تھرمل سکیننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
  • مسافروں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ ای بورڈنگ سکینرز استعمال کریں تاکہ کاؤنٹرز پر قریبی رابطہ اور زیادہ بھیڑ سے بچا جا سکے۔
  • سی آئی ایس ایف اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے، قطاریں لگانے والی جگہوں کا تعین کیا گیا ہے۔
  • قطار کے منتظمین کی تعیناتی، فرش مارکنگ اور متبادل نشستیں ترتیب برقرار رکھنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر خودکار ہینڈ سینیٹائزر لگائے گئے ہیں۔
  • مسافروں کی حفاظت کے لیے ٹرے ڈس انفیکشن ایس او پی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
  • سیکورٹی چیک کے بعد مسافروں کے استعمال کے لیے آٹو ڈسپنسنگ سینیٹائزر مشین رکھی گئی ہے۔
  • سیکورٹی چیک کے بعد مسافر کھانے کی گاڑیوں اور خوردہ دکانوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ دکانوں، لفٹوں، نشستوں وغیرہ پر سماجی فاصلے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
  • تمام مسافروں کو ماسک پہننے اور ہر وقت سماجی دوری کو برقرار رکھنےکی ترغیب رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details