نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی 11 ریاستوں میں مختلف مقامات کو جوڑنے والی نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ریلوے کی وزارت نے آج یہاں کہا کہ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطے کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک قدم ہے۔
جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ ادے پور-جے پور وندے بھارت ایکسپریس، ترونیل ویلی-مدورائی-چنئی وندے بھارت ایکسپریس، حیدرآباد-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس، وجے واڑہ-چنئی (رینی گنٹا کے راستے) وندے بھارت ایکسپریس، پٹنہ-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس، کاسرگوڈ-تھرواننت پورم وندے بھارت ایکسپریس، رورکیلا-بھونیشور-پوری وندے بھارت ایکسپریس، رانچی-ہاؤڑا وندے بھارت ایکسپریس اور جام نگر-احمد آباد وندے بھارت ایکسپریس ہیں۔
یہ نو ٹرینیں گیارہ ریاستوں، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرالہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور گجرات میں رابطہ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دیں گی۔
یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں اپنے آپریشنل روٹس پر تیز ترین ٹرینیں ہوں گی اور مسافروں کا کافی وقت بچانے میں مدد کریں گی۔ روٹ پر موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے رورکیلا-بھونیشور-پوری وندے بھارت ایکسپریس اور کاسرگوڈ-ترواننت پورم وندے بھارت ایکسپریس تقریباً 3 گھنٹے تیز ہوں گی۔ حیدرآباد-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس 2.5 گھنٹے سے زیادہ، ترونیل ویلی-مدورائی-چنئی وندے بھارت ایکسپریس 2 گھنٹے سے زیادہ کی بچت کرتی ہے اور رانچی-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس، پٹنہ-ہاوڑہ وندے بھارت ایکسپریس اور جام نگر-احمد آباد وندے بھارت ایکسپریس تقریباً ایک گھنٹہ بچاتی ہے۔ کریں گے۔ جبکہ ادے پور-جے پور وندے بھارت ایکسپریس تقریباً آدھے گھنٹے کا وقت بچائے گی۔