اطلاعات کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سری نگر ہوائی اڈے میں فضائیہ دفاع کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے والے افسروں کو غلط فہمی ہوئی تھی انہوں نے اڈے کی طرف آرہی اپنے ہی ہیلی کو پٹر کو میزائل سمجھا تھا
واضح رہے کہ سابقہ مغربی ائیر کمانڈر ائیر مارشل ہری سنگھ اس آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔جب اسپائڈر ائیر ڈیفینس میزائل سسٹم سے آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونماء ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق ائیر فورس کے سینئیر افسر کی رہنمائی میں انکوائری عدالت نے پانچ افسروں کو قصور قرار دیا، جس میں ایک گروپ کپتان، دو ونگ کمانڈر اور دو فلائٹ لیفٹیننٹ شامل ہیں۔
فروری 27 کے ہیلی کوپٹر حادثے میں 5 آئی اے ایف افسر قصوروار افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم آئی 17 وی ایف ہیلی کوپٹر سے حملہ کرتے وقت غفلت برتی اور درست طریقہ کار کو نہیں اپنایا۔ اطلاعات کے مطابق ائیر کمانڈر کے اعلی افسر کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کے ہیڈ کوائیٹر نے انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔کیونکہ اس حادثے میں ان کے چھ اہلکاروں ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی فضائیہ اور حکومت کے اعلی حکام کا موقف ہے کہ قصوروار اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو سری نگر میں قائم 154 ہیلی کوپٹر یونٹ کا ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کوپٹر اڑان بھرنے کے 10 منٹ کے اندر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ یہ پاکستانی ہوائی طیاروں اور آئی اے ایف سے 100 کلومیٹر کی دوری میں تھا ،جس میں ونگ کمانڈدر ابھینندن ورتھمان بھی موجود تھے۔
اس حادثے میں چھ آئی اے ایف اہلکار کے ساتھ ایک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ انکوائری عدالت نے فیصلہ سنانے میں تاختیر کرنی پڑی کیونکہ ضلع بڈگام کے مقامی لوگوں نے ہیلی کوپٹر کے بلیک باکس چوری کی۔