اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2020, 8:08 PM IST

ETV Bharat / state

پانچ سائبر دھوکے باز گرفتار

بینک اہلکار بن کر لوگوں کو فون کر کے ان سے اکاؤنٹ یا اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات لے کر لوگوں کے کھاتوں سے پیسہ نکال لیتے تھے۔

پانچ سائبر دھوکےباز گرفتار
پانچ سائبر دھوکےباز گرفتار

دہلی پولیس نے سائبر دھوکہ دہی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت پانچ لوگوں کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سنٹرل دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنجے بھاٹیہ نے جمعرات کو بتایا کہ دریاگنج تھانہ پولیس نے آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت پون سنگھ (27) ،محمد زاہد (22)،کمل گوئل عرف چھوٹو(23) بنٹی کمار (23) اور رادھا (25) کے طورپر ہوئی ہے۔پون گروہ کا سرغنہ ہے۔

بینک اہلکار بن کر لوگوں کو فون کر کے ان سے اکاؤنٹ یا اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات لے کر معصوم لوگوں کے کھاتوں سے پیسہ نکال لیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس پوچھ گچھ میں گروہ کے اراکین نے قبول کیا کہ پچھلے دو سال میں ان لوگوں نے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر کے ان کھاتوں سے پیسہ نکالے ہیں۔

ان کے پاس سے دس موبائل فون،ایک ایس یو وی -500 کار،بینک ڈاٹا اور ٹرانسزکشن ڈاٹا ضبط کئے گئے ہیں۔گروہ کے رکن انڈین اسٹیٹ بینک اور ایکسس بینک کے کریڈٹ کارڈز کا ڈاٹا حاصل کرکے اپنے کارناموں کو انجام دیتے تھے۔گروہ کے دو رکن رادھا اور بنٹی اپنے جال میں پھنسانے کےلئے لوگوں کو فون کرکے ان سے اے ٹی ایم کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل حاصل کرلیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ایم آر سی نے جاری کی مسافروں کے لیے ہدایات

ABOUT THE AUTHOR

...view details