مغربی دہلی کے وکاسپوری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک فائرمین کو زخمی کردیا جو آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔
آفس میں رکھے گئے ایل پی جی سلنڈر فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران پھٹ گئے، آگ بجھانے والا ایک اہلکار اس میں پھنس گیا اور اسے چوٹیں آئیں۔ بعدازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔
دہلی فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ مغربی دہلی کے وکاسپوری میں واقع ایک دفتر میں لگی آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر مین زخمی ہوگیا۔