اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: آتشزدگی میں تین فیکٹریاں جل کر تباہ - لاکھوں کا ملکیت جل کر خاکستر

فائر اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں چند منٹ میں ہی آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ نے تین کارخانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

دہلی: آتشزدگی میں تین فیکٹریاں جل کر تباہ
دہلی: آتشزدگی میں تین فیکٹریاں جل کر تباہ

By

Published : Sep 6, 2020, 10:17 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے علاقہ لارنس روڈ پر واقع تین فیکٹریوں گذشتہ شب بھیانک آتشزدگی ہوئی، جس میں لاکھوں کا ملکیت جل کر خاکستر ہوگئی۔

دہلی: آتشزدگی میں تین فیکٹریاں جل کر تباہ

بتایا جا رہا ہے کہ 'جوتوں کی فیکٹری، اناج گودام اور گتے کی فیکٹری میں آگ لگی ہے۔

دہلی کے صنعتی علاقے میں ایک فیکٹری آگ لگنے کے بعد جلد ہی تین فیکٹریوں میں بھی آگ لگ گئی۔

وہیں رات دس بجے کے قریب فائر بریگیڈ کو آتشزدگی کی اطلاع دی گئی۔

فائر اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں چند منٹ میں ہی آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ نے تین کارخانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

وہیں فیکٹریوں میں رکھا سامان مکمل طور پر خاک ہو چکا ہے۔ اس آگ میں لاکھوں کے نقصان کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: مسجد میں دھماکہ، 13 نمازی ہلاک

فی الحال دو درجن سے زائد فائر انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مشقتوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details