اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے لوک نائک سے آتش فرو عملے کو ایمرجنسی کال

گذشتہ رات پورے ملک میں وزیر اعظم مودی کی اپیل پر اور کورونا وائرس سے ایک جٹ ہو کر لڑںے کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں میں دیے اور موم بتیاں جلائیں تھی، اس بیچ کسی نے آتش عملے کو خبر کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

By

Published : Apr 6, 2020, 1:54 PM IST

DELHI
DELHI

بھارت کے دارلحکومت دہلی کے لوک نائک بھون علاقے سے دہلی فائر سروس کو کسی نے کال کی اور کہا کہ ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

لوک نائک بھون میں مختلف سرکاری دفاتر ہیں اس لیے یہ علاقہ اپنے آپ میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔

آتش فرو عملہ کو خبر ملنے کے بعد سات فائر فائٹرز موقع پر پہنچے تو پایا کہ عمارت کی نویں منزل پر دیے اور موم بتیاں جلا کر رکھی ہوئی ہیں، عمارت میں آگ نہیں لگی ہے۔

دور سے کسی شخص نے عمارت میں مومبتیاں و دیے جلتے دیکھ کر سوچا کہ آگ لگ گئی ہے اسلیے آتش فرو علمہ کو کال کی۔

وزیر اعظم مودی نے جمعے کے روز ملک کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے اپنے گھر کی لائٹس بجھا کر دیے و مومبتیاں جلائیں اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک جٹ ہونے کا ثبوت دیں۔

اسلیے گذشتہ رات لوگوں نے وزیر اعظم کی اس اپیل پر عمل تو کیا لیکن لوگوں نے کچھ ایسے کارنامے کیے جو حیران کن تھے، اس میں کچھ لوگوں کا پٹاخے جلانا اور کچھ کا سڑکوں پر نکلنا شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details