دارالحکومت دہلی کے ادیوگ نگر علاقے میں آج صبح پانچ بجے کے قریب جوتا بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دس فائر بریگیڈ کے 55 فائر فائمنز کو آگ پر قابو پانے میں تقریبا دو گھنٹے لگ گئے۔
دہلی: جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان - اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر اے کے جیسوال
دارالحکومت دہلی کے ادیوگ نگر علاقے میں جوتا بنانے کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
![دہلی: جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان دہلی: جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7596736-957-7596736-1592028308598.jpg)
دہلی: جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سمجھداری سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو تہہ خانے اور دوسری منزل تک پھیلنے سے روک دیا۔ وہیں آتشزدی کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
معلومات کے مطابق، فائر بریگیڈ کو شام 5:30 بجے کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد گاڑیاں مختلف فائر اسٹیشنوں سے روانہ کردی گئیں۔ فائر ڈائریکٹر اتول گرگ نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر اے کے جیسوال کو بھی موقع پر بھیج دیا گیا تھا۔