اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے مایا پوری میں آتشزدگی، دو افراد جھلسے - fire incident in mayapuri

دارالحکومت دہلی کے مایاپوری علاقے میں ہائی ٹینشن تار میں آگ لگنے سے دو افراد کے جھلس جانے کی اطلاع ہے۔

By

Published : Nov 25, 2020, 11:39 AM IST

مایا پوری علاقے میں ہائی ٹینش تار میں شعلے نکلنے کی وجہ سے اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے اس جگہ پر واقع ایک چائے کی دکان جل کر خاکستر ہوگئی۔

فی الحال فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران چائے کی دکان میں رکھے چھوٹے سلینڈر میں آگ لگ گئی جس کے وجہ سے چائے کی دکان کے مالک اور اس کی بیوی کے جھلس جانے کی خبر ہے۔

غنیمت ہے کہ وقت رہتے آگ پر قابو پالیا گیا ورنہ پاس میں ہی آئی جی ایل گیس کی پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔ اگر آگ یہاں پہنچتی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details