اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Broke Out at Batla House: دہلی کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں آتشزدگی

دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس میں واقع جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔ اس آتشزدگی میں سینکڑوں جھگیوں کے جلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔Fire Broke Out at Batla House Area Of Delhi

دہلی کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں آتشزدگی
دہلی کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں آتشزدگی

By

Published : Apr 29, 2022, 4:58 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس میں جمنا کی طرف واقع جھگی بستیوں میں آج دوپہر آچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی خطرناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہی تمام جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire Broke Out at Batla House Area Of Delhi اس آتشزدگی میں سینکڑوں جھگی جلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دہلی میں اس قت گرمی بہت شدت کی چل رہی ہے۔ اس گرمی کے دوران ہی بٹلہ ہاؤس میں جمنا کے کنارے واقع جھگی بستیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن آگ اتنی خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے قریب واقع جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

دہلی کے بٹلہ ہاؤس کی جھگیوں میں آتشزدگی

بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ بٹلہ ہاؤس میں اس مقام پر لگی ہے جہاں بقرعید کے دنوں میں بکروں کا مارکیٹ لگتی ہے۔ اس آتشزدگی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہونےکا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ یہ آگ ایسے وقت میں لگی ہے جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور عید بھی قریب ہے اور لوگ عید کے لیے خریداری کررہے ہیں لیکن اس آتشزدگی نے ان کی عید پھیکی کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details