اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایمس میں آتشزدگی، بڑی مشقت کے بعد قابو پایا گیا

دہلی کے ایمس اسپتال کے کنورژن بلاک کی 9 ویں منزل پر رات 10.30 بجے کے قریب آگ لگ گئی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق کنورژن بلاک کی 9 ویں منزل پر آگ لگی تھی۔ یہاں پر کوئی مریض نہیں ہوتے ہیں۔ اس منزل میں لیب اور دیگر آفس ہوتے ہیں۔

fire broke out at aiims delhi
دہلی ایمس میں آتشزدگی، بڑی مشقت کے بعد قابو پایا گیا

By

Published : Jun 17, 2021, 7:47 AM IST

فائر بریگیڈ کی ٹیم کو آگ پر قابو پانے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔ ایمس انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایمس کی نویں منزل پر آگ کی لپٹیں دیکھنے کو ملتی تھیں جس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے 20 گاڑیاں موقع پر پہنچی اور تقریباً 1.5 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

دہلی ایمس کے مطابق آگ لگنے کی جگہ پر ایک ڈائیگنوسٹک لیب موجود تھی۔ لیب میں کام کرنے والے طبی اہلکار کو وقت رہتے نکال لیا گیا، جس کے چلتے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل دہلی ایمس میں 17 اگست 2019 کے دوران بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعہ کے نشانات ابھی بھی ایمس کے اکیڈمک بلاک میں نظر آتے ہیں جس میں کروڑوں روپے کی ماڈرن لیب جل گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

Israel Attack: اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

اس سے قبل سنہ 2016 میں ایسے واقعات پیش آئے تھے۔ سنہ 2016 سے لیے کر تین اپریل 2019 کے درمیان ایمس انتظامیہ نے چار بار ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محکمہ کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھی لیکن حالات پھر بھی نہیں بدلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details