دہلی کے بدھ وہار کے علاقے میں آج صبح 6:30 بجے کے قریب گھر میں زبردست آتشزدگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کنبہ کے تمام افراد گھر میں موجود تھے۔ معلومات کے مطابق اس حادثے میں اب تک 3 سے 4 افراد کے جھلس جانے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ میں نوین نامی فائر فائٹر بھی جھلس گئے ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
صبح 6:30 بجے کے قریب فائر بریگیڈ کو بودھ وہار کے علاقے میں مکان کے اندر آگ لگنے کی اطلاع ملی، ایک کے بعد ایک فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ پوری طرح پھیل چکی تھی۔ جس میں کنبہ کے تین سے چار افراد آگ بجھاتے وقت جھلس گئے، ساتھ ہی نوین نامی فائر بریگیڈ کے کارکن جو بوانا ڈی ایس آئی ڈی سی سنٹر میں کام کرتے ہیں اس آگ کی زد میں آگئے۔ جو اس وقت خطرے سے باہر ہیں۔