دہلی حکومت کے وزارت صحت میں تعینات نائب سکریٹری امت کمار نے راجیندر نگر پولیس اسٹیشن میں گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مقدمہ حکومت کی طرف سے جاری گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے لیے درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر ایپیڈیمیک ایکٹ کے سیکشن 188 کے تحت درج کی گئی ہے۔
کورونا ٹیسٹنگ کو لے کر دہلی حکومت نے اپنے بہت سے آرڈروں میں کورونا مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کا رابطہ ڈھونڈنے کے بارے میں بات کی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا تھا کہ آر ٹی پی سی آر ایپ کے ذریعے ہسپتال نمونے لیں گے۔ 3 جون کو پتہ چلا کہ ابھی بھی آر ٹی پی سی آر ایپ سر گنگارام ہسپتال استعمال نہیں کررہی ہے۔